دہلی میں کروناوائرس وبا قرار، سینما، اسکول اور کالج بند

نئی دہلی ، 12 مارچ (یو این آئی) دہلی حکومت نے کرونا وائرس کو وبا قرار دیتے ہوئے 31 مارچ تک سینما، اسکول اور کالج بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔لفٹننٹ گورنر انل بیجل کی صدارت میں کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر ایک جائزہ میٹنگ میں جس میں وزیراعلی اروند کیجری وال، وزیر صحت ستیندر جین اور سینئر افسران شامل ہوئے۔


میٹنگ کے بعد مسٹر کیجری وال نے نامہ نگاروں سے کہا ہے کہ کروناو ائرس کے بڑھتے وبا کے پیش نظر اسے وبا اعلان کردیا گیا ہے۔ سینما گھروں کو 31 مارچ تک بند کرنے فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایسے اسکول اور کالج جہاں امتحانات نہیں ہورہے ہیں وہ بھی 31 مارچ تک بند رہیں گے ۔


انہوںنے لوگوں سے کہا کہ وہ کسی طرح خوفزہ نہ ہو حکومت سبھی طریقے کے احتیاطی اقدامات کررہی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ سبھی سرکاری نجی دفتروں اور پبلک مقامات کو وائرس سے پاک کرنے طریقے اپنائے جائیں گے۔ اسپتالوں میں اس کے پیش نظر پوری تیاری کرلی گئی ہے اور 500 سے زیادہ بستروں کو خصوصی طور سے تیار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے متاثروں کی تعداد 73 ہوگئی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کرونا وائرس سے خوفزدہ نہ ہونے کی اپیل کی۔ انہوںنے کہا کہ حکومت سبھی احتیاطی اقدامات کررہی ہے اس سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔