دہلی میں لڑکی کو سرعام کیا گیا اغوا، ویڈیو وائرل

1,511

نئی دہلی: دہلی کے منگول پوری سے ایک لڑکی کو کار میں دو سے تین آدمیوں کے ذریعہ اغوا کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے۔ ویڈیو میں دو افراد کو ایک لڑکی کو گھسیٹتے ہوئے اور اپنی گاڑی میں دھکیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس معاملہ پر پولیس نے بتایا کہ کار پر ہریانہ نمبر پلیٹ تھی اور یہ ایک پرائیویٹ کیب تھی۔ ایک راہگیر نے اس منظر کو اپنے کیمرے میں ریکارڈ کر لیا، جس کی ویڈیو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) بیرونی ضلع، ہریندر کمار سنگھ نے کہا کہ یہ ویڈیو ہفتہ کی رات ان کے نوٹس میں آیا اور انہوں نے اسے سنجیدگی سے لیا ہے۔