نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کورونا کے معاملا ت میں اضافہ کے مدنظر دہلی میں لاک ڈاون کے اندیشہ سے انکار کرتے ہوئے عوام سے ہولی تہوار عوامی مقامات پر نہیں منانے کی اپیل کی اور کہا کہ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ جین نے ہفتہ کو کہاکہ ہولی کا تہوار اپنے خاندان میں خوشی کے ساتھ منائیں۔ ایسے پروگرام نہ کریں جن سے دھماکہ ہوجائے ۔ عوامی طورپر ہولی منانے والوں پر قانونی کارروائی کرنے کے لئے تمام اضلاع میں ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ دہلی میں لاک ڈاون کے اندیشے سے انکار کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ لاک ڈاون کورونا کا حل نہیں ہے ۔ ہم لاک ڈاون لگاکر دیکھ چکے ہیں لیکن کورونا پوری طرح سے ختم نہیں ہوسکا۔ ہم کورونا کو قابو کرنے کیلئے ہر روز 90ہزار تک ٹیسٹ کررہے ہیں، جو ملک کے ٹیسٹ اوسط سے پانچ گنا زیادہ ہے ۔ دہلی میں باہر سے آنے والے لوگوں کی جانچ کیلئے ریلوے اسٹیشن اور ایئرپورٹ پر رینڈم ٹیسٹنگ کی جارہی ہے ۔ انہوں نے اپیل کی کہ ماسک لگانے سمیت بچاو کے تمام اقدامات پر صدفیصد عمل کرنے پر زور دیا ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں