نئی دہلی 13 نومبر (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی آلودگی کی وجہ سے پیر سے اسکولوں اور سرکاری دفاتر کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مسٹر کیجریوال نے فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے آج ایک ہنگامی میٹنگ بلائی اور اس کے بعد اسکولوں کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا، حالانکہ آن لائن اسکول چلتے رہیں گے۔ میٹنگ میں نائب وزیر اعلی منیش سسودیا، وزیر صحت ستیندر جین، وزیر ماحولیات گوپال رائے اور دہلی کے چیف سکریٹری موجود تھے۔

اس کے ساتھ ہی دہلی میں تعمیراتی کام 14 سے 17 نومبر تک مکمل طور پر بند رہیں گے۔قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے ہفتہ کو آلودگی کے معاملے پر دائر ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے جلد از جلد کارروائی کرنے کو کہا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔