دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ملک کے بڑے صنعتکاروں کو ایک خط لکھا ہے۔ وزیراعلیٰ نے یہ خط ٹاٹا ، برلا، بجاج، امبانی، ہندوجا، مہندرا اور بہت سے بڑے صنعتکاروں کو لکھا ہے اور دارالحکومت میں بڑھتے ہوئے آکسیجن بحران پر ان کا تعاون طلب کیا ہے۔ کجریوال نے کہا اگر آپ کے پاس میڈیکل آکسیجن ہے تو دہلی حکومت کی مدد کریں۔ اس معاملے میں مدد کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔ اس سے قبل کیجریوال نے ریاستوں کے وزرائے اعلی کو بھی خط لکھا تھا اور ریاستوں سے اضافی آکسیجن کی موجودگی میں دہلی کی مدد کرنے کی درخواست کی تھی۔


اپنی رائے یہاں لکھیں