ناندیڑسے دہلی ‘ممبئی‘ پونے ہوائی سروس جلد شروع ہوگی

235

ناندیڑ:21 جولائی(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ سے ممبئی، دہلی اور پونے شہروں کے لیے ہوائی سروس فوری شروع کرنے کا مطالبہ رکن پارلیمنٹ پرتاپ راو¿ پاٹل چکھلیکر کے ساتھ ارکان پارلیمان کے ایک وفد نے مرکزی وزیر شہری ہوا بازی جیوترادتیہ سندھیا سے کیا ہے ۔جس پر انھوں نے یقین دہانی کروائی کہ جلد سے جلد ہوائی سروس شروع ہوجائے گی ۔

سکھوں کی کاشی کے نام سے مشہور سچکھنڈ گوردوارہ میں عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعدادآتی ہے۔ ناندیڑ کو قومی سطح پر جوڑنے کے لیے بڑے شہروں سے ناندیڑ تک ہوائی خدمات کی ضرورت ہوتی ہے۔ ناندیڑ- پونے ، ناندیڑ- دہلی اور ناندیڑ – ممبئی ان تینوں راستوں پر نئی پروازیں شروع کرنے کامطالبہ پرتاپ او¿ پاٹل چکھلیکر، بلڈانہ کے ایم پی پرتاہ راو¿ جادھو، لاتور کے ایم پی سدھاکر شرنگارے، ہنگولی کے ایم پی ہیمنت پاٹل، ظہیرآباد(تلنگانہ) کے ایم پی بھیم راو پاٹل، منماڑ کے ایم پی ہیمنت گوڈسے نے مرکزی وزیرشہری ہوا بازی جیوترادتیہ سندھیا سے ملاقات کے دوران کی ۔

شہر کی آبادی اسکی توسیع اور کاروبار کی وسعت دینے کے لئے ہوائی سروس بہت ضرورسی ہے ۔تعلیم کے شعبہ میںبھی ناندیڑاہم مقام بنتاجارہا ہے۔ ٹیوشن کلاسیس کےلئے ممبئی ]دہلی ‘ پونے اور ملک کے دیگرشہروں سے ناندیڑ کارخ کررہے ہیں۔اس لئے ناندیڑ کو ان شہروںکی فضائی حدودسے جوڑنا لازمی ہوگیا ہے۔ ان تمام امور کی جانب سے وزیر موصوف کی توجہ مبذول کروائی گئی جس کے بعد جیوتیہ راجیہ سندھیا نے تیقن دیا کہ جلد سے جلد ناندیڑسے مذکورہ شہروںکےلئے فضائی سروس شروع کی جائے گی۔