دہلی مركز کے سربراہ مولانا سعد کاندھلوی کے خلاف معاملہ درج

نئی دہلی، 31 مارچ (یو این آئی) دہلی پولیس نے نظام الدین واقع تبلیغی جماعت کے مركز کے سربراہ مولانا سعد کے علاوہ دیگر کے خلاف سرکاری احکامات کی خلاف ورزی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ مولانا سعد اور مرکز کے دیگر لوگوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 269 ،270، 271 اور دفعہ 120-بی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وبائی بیماری ایکٹ 1897 کے تحت نظام الدین کے مركز کے منتظمین کو دی گئیں سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی کے حوالے سے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

واض رہے کہ نظام الدین میں تبلیغی جماعت کے مركز سے وابستہ 24 افراد کوروناوائرس سے متاثر پائے گئے۔ مرکز میں قیام کے بعد یہاں سے جانے والوں میں سے 10 لوگوں کی کوروناوائرس سے موت ہو چکی ہے۔ یہاں سے 1100 سے زیادہ لوگوں کو نکال کر كوارٹین کیا گیا ہے۔