نئی دہلی :(ایجنسیز)کورونا وباءمیں راگنی تیواری کی ہلاکت کے بارے میں سوشل میڈیا میں بہت چرچا ہے۔ یہ وہی راگنی تیواری ہے جو دہلی فسادات میں کاٹنے کی بات کہہ رہی تھی اور لوگوں کو مشتعل کررہی تھی۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ راگنی تیواری سی اے اے اور این آر سی کے حوالے سے دہلی میں ہنگامہ آرائی کررہی تھی۔


سوشل میڈیا پر راجیو پانڈے نامی ایک شخص نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ یاد رکھنا یہ وہی راگنی ہے جس نے دہلی فسادات میں کاٹنے کی بات کی تھی ، آج وہ بھی گئی۔ خدا ایک ایک کرکے سب کو بُلارہا ہے۔

پانڈے کا ٹوئٹ


ایسی ہزاروں پوسٹیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جارہی ہیں۔ جب ہم نے اس کی تفتیش کی تو تحقیقات میں پتا چلا کہ راگنی تیواری بالکل ٹھیک ٹھاک اور محفوظ ہیں۔ لوگ جعلی پوسٹوں کو آگے بھیج رہے ہیں ۔اسلئے راگنی کی موت خبر جھوٹی ہے۔ آج کل اس ملک میں اس نوعیت کا ماحول گودی میڈیا کے ذریعہ پھیل گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو گمراہ کیا جارہا ہے اور ان سے نفرت کی جارہی ہے ۔