دہلی فسادات میں مسلمانوں کو بچانے والے مہیندر سنگھ
دہلی:چند روز قبل دارالحکومت دہلی بدترین نسل پرستانہ فساد کا شکار ہوا، ایسے میں مہیندر سنگھ اور اندرجیت سنگھ نامی دو سکھوں نے بلٹ موٹرسائیکل اور سکوٹی پر 60 سے 80 مسلمانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔اپنے مسلمان پڑوسیوں کی جان بچانے والے باپ اور بیٹے کا کہنا ہے کہ انہوں نے صورتحال دیکھ کر اندازہ کر لیا تھا کہ شمال مشرقی دہلی کے ہندو اکثریتی علاقے گوکل پوری میں معاملہ ہاتھ سے باہر نکل رہا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے مسلم پڑوسیوں کو موٹرسائیکل پر قریبی آبادی کاردام پوری منتقل کیا۔