دہلی سے جے پور صرف دو گھنٹے میں سفر
12 فروری کو دہلی-ممبئی ایکسپریس وے کے سوہنا-دوسا سیکشن کا افتتاح
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 12 فروری کو دہلی-ممبئی ایکسپریس وے کے سوہنا-دوسا سیکشن کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد ملک کی راجدھانی دہلی اور راجستھان کی راجدھانی جے پور کے درمیان کا سفر صرف دو گھنٹے میں مکمل ہو جائے گا۔ بتادیں کہ دہلی اور ممبئی کے درمیان بننے والا ایکسپریس وے 1390 کلومیٹر طویل ہے، جس
کی وجہ سے دہلی اور ممبئی کے درمیان کا سفر 24 گھنٹوںکے بجائے صرف 12 گھنٹے میں مکمل ہوگا۔ یہ ایکسپریس وے اگلے سال مارچ تک مکمل ہونے کی امید ہے۔ یہ آٹھ لین والا ایکسپریس وے ہے جسے 12 لین تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ یہ دہلی، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، گجرات سے ہوتا ہوا مہاراشٹر پہنچے گا۔