چندی گڑھ۔ پنجابی اداکار سے کارکن بننے والے دِیپ سدھو کا نام یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی میں ہوئے تشدد سے جوڑا جارہا ہے،بتایا جاتا ہے کہ وہ لاپتہ ہے۔ اسے آخری مرتبہ 26 جنوری کے ہجوم میں دیکھا گیا تھا، جب وہ لال قلعہ پر چڑھ کر جھنڈا لہرا رہا تھا۔ اس نے ٹریکٹر پریڈ کے روٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لال قلعہ تک پہنچ کر ریالی میں شریک افراد کو اُکسایا تھا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں