نئی دہلی: دہلی-این سی آر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث زمین کافی دیر تک لرزتی رہی جس کے بعد لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل کر کھلی جگہ پر آ گئے۔
قومی مرکز برائے ارضیات کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 تھی اور اس کا مرکز نیپال میں تھا۔ دہلی این سی آر کے علاوہ مغربی یوپی اور اتراکھنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔