دہلی اسمبلی انتخابات : جیت پر خوشی منارہے ‘عآپ’ کارکنوں نے امت شاہ کا پوسٹر لہرا کر پوچھا- کرنٹ لگا کیا ؟

3

نئی دہلی :دہلی اسمبلی انتخابات میں ایک بار پھر شاندار جیت حاصل کرنے کی طرف بڑھ رہی عام آدمی پارٹی نے جشن منانا شروع کر دیا ہے۔ دہلی اسمبلی کے حتمی انتخابی نتائج تو نہیں آئے، لیکن اب تک ملے رجحانات کے مطابق دہلی میں پھر سے کیجریوال حکومت اقتدار میں واپسی کر رہی ہے ۔اب تکے ملے رجحانات میں عام آدمی پارٹی(آپ) کو 57 ، بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی )کو 13 سیٹیں ملتی دکھائی دے رہی ہیں۔ جبکہ کانگرس کی جھولی خالی ہے ۔

نتائج کے خوش ہو کر پارٹی کے دفتر میں عام آدمی پارٹی کے کارکن ہولی منا رہے ہیں اور ڈھول ناچ گانا جاری ہے۔جشن کے درمیان آپ کے دفتر میں ایک پوسٹر دکھائی دے رہا ہے، جس میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی تصویر چسپاں ہے۔ پوسٹر پر لکھا ہے، ‘کرنٹ لگا ہے’۔

عام آدمی پارٹی کے کارکن ناچ گا رہے ہیں اور اس پوسٹر کو لہرارہے ہیں۔
در اصل دہلی میں شاہین باغ کو بھارتیہ جنتا پارٹی نے مدعا بنایا تھا اور خود مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی آپ حکومت پر حملہ بولا تھا۔ایک اجتماع میں امت شاہ نے کہا تھا، ‘دہلی والوں ای وی ایم کے بٹن کو اتنی زور سے دبانا کہ ووٹ یہاں دڈلے اور کرنٹ شاہین باغ میں لگے۔شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مظاہرہ کر رہے شاہین باغ کے مظاہرین پر بھارتیہ جنتا پارٹی نشانہ لگارہی تھی ۔ امت شاہ سے لے کر کپل مشرا، پرویش ورما سمیت ہر لیڈر نے شاہین باغ مظاہرے کو عام آدمی پارٹی سپانسرڈ بتا دیا تھا۔

#UrduNews #UrduNewsNewDelhi #AAP #DelhiAssemblyElectionResult #AAPWorker #AmitShha #ShaheenBagh #ShaheenBaghCurrent