دہلی:ایم سی ڈی الیکشن میں AAP کو سب سے زیادہ سیٹیں

1,288

نئی دہلی: دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی الیکشن) کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اب تک 226 سیٹوں کے نتائج آ چکے ہیں، جن میں سے 121 سیٹوں پر عام آدمی پارٹی (AAP) اور 96 سیٹوں پر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ہے۔

کانگریس بھی 7 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی۔ ایک نشست پر آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ابوالفضل سے کانگریس امیدوار اریبہ خان نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کے والد آصف خان انتخابات کے دوران پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر جیل میں ہیں۔

کانگریس نے ذاکر نگر سیٹ پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔ دہلی حکومت کے وزیرستیندر جین کے حلقہ شکوربستی میں، بی جے پی نے تینوں سیٹوں سرسوتی وہار، پسم وہار اور رانی باغ پر کامیابی حاصل کی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 90 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔