ریاض :سعودی کابینہ نے ایک بار پھر باور کرایا ہے کہ ”سعودی عرب میں اہم تنصیبات اور شہری مقامات کے خلاف بار بار ہونے والی دہشت گرد اور تخریبی کارروائیاں صرف مملکت کو نہیں بلکہ توانائی کی عالمی ترسیل اور بین الاقوامی معیشت کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ یہ بین الاقوامی قوانین اور عُرف کی خلاف ورزی ہے”۔ کابینہ نے عالمی برادری اور تنظیموں پر زور دیا کہ وہ ان حملوں کے خلاف کھڑے ہوں اور ان پر عمل درامد کرنے اور انہیں سپورٹ کرنے والے تمام فریقوں پر روک لگائیں”۔ساتھ ہی وہ برادر یمنی عوام کو درپیش انسانی مصائب سے نجات دلانا چاہتی ہے”۔کابینہ نے زور دیا کہ ”سعودی عرب کو اس بات کا پورا حق حاصل ہے کہ وہ ایران نواز حوثی ملیشیا کے منظم حملوں کے خلاف اپنی سرزمین، شہریوں اور غیر ملکیوںکا دفاع کرے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں