دھرم سنسد میں اشتعال انگیز ی اور منافرت پھیلانے والے مقررین اور منتظمین کے خلاف سخت کارروائی کا کانگریس کمیٹی شعبہ اقلیت ناندیڑ کا قومی اقلیتی کمیشن سےمطالبہ

0 17

ناندیڑ (راست): اُترا کھنڈ کے ہری دوار میں منعقدہ دھرم سنسد اجلاس میں مسلمانوں کی نسل کشی کی کھلم کھلا اپیل کی گئی۔ کانگریس کمیٹی شعبہ اقلیت ناندیڑ نے قومی اقلیتی کمیشن کو ایک محضر روانہ کیا اور اس پر فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔۔تفصیلات کے مطابق 17 تا 19 دسمبر 2021 کو ہریدوار میں ’اسلامی ہندستان میں سناتن دھرم: مسائل اور حل‘ کے عنوان سے ایک دھرم سنسد تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں بہت سے مقررین نے اشتعال انگیز ی اور منافرت پھیلانے والی تقاریر کی۔ کانگریس کمیٹی شعبہ اقلیت نے محضر میں قومی اقلیتی کمیشن سے یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے ملک کے امن وامان ، سیکولرزم اور آئین کی پاسداری کےلئے ملک کیلئے خطرہ بن رہے عناصر کی روک تھام کرنے،اقلیتوں كو نسل کشی کرنے کی دھمکی دینے والےمقررین اور اس طرح کی تقریب منعقد کرنے والے منتظمین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

اس محضر پر کانگریس کمیٹی شعبہ اقلیت ناندیڑ حلقہ شمال صدر محمد زبیر احمد، نائب صدر پرشانت بنسوڑے،سلیم خان ،مرزا ندیم بیگ،جنرل سیکریٹری ساجد خان،سیکریٹری قاضی معین الدین، مولانا خلیل احمد،ندیم الدین قاضی، لیونگ سٹن ٹونی، سیّد احسان،یوتھ کانگریس جنرل سیکریٹری شعیب خان، سیمون سیمسن و دیگر کی دستخط موجود ہیں۔