دپیکا پڈوکون فیفا ورلڈ کپ میں ٹرافی کی رونمائی کرنیوالی پہلی ہندوستانی بن گئیں : ویڈیو دیکھیں

1,822

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اتوار کو دوحہ کے لوسیل اسٹیڈیم میں ارجنٹائن اور فرانس کے درمیان فائنل سے قبل فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی نقاب کشائی کی۔ان کے ساتھ اسپین کے سابق گول کیپر اور کپتان آئیکر کیسیلا بھی تھے۔ دیپیکا، جنہیں مئی 2022 میں لگژری برانڈ لوئس ووٹن کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا تھا، نے اس ٹرافی کی نقاب کشائی کی جو فائنل کے فاتح کو دی جائے گی۔ٹرافی کو ایک کیس میں گراؤنڈ میں لایا گیا تھا، جسے کیسیلاس نے اٹھایا تھا۔ کیس کا وزن 6.175 کلوگرام ہے اور یہ 18 قیراط سونے اور ملاکائٹ سے بنا ہے۔ اسے فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی حفاظت اور نقل و حمل کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔