سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت وائرل ہورہی ہے جس ایک خاتون کو گول گپوں کا تاج دلہن کو پہناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہی نہیں بھارتی دلہن نے گلے اور ہاتھوں میں پہنے جانے والے زیوارت کے طور پر بھی گول گپوں کا ہی انتخاب کیا ہے۔

دلہن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوچکی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصروں کا آغاز ہوچکا ہے۔

فی الحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ دلہن کو گول گپوں کا تاج باقاعدہ کسی رسم کے تحت پہنایا گیا یا پھر یہ رسم دلہن کی گول گپوں کے لیے پسند کے طور پر ادا کی گئی۔