ابوظہبی : دو ہندوستانیوں نے دوبئی کے ایک ہفتہ واری ڈرا میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے انعامی رقم ایک لاکھ درہم (20,76,668 روپئے ) جیتے ہیں ۔ 69 ویں محظوظ ہفتہ واری ڈرا میں حمید اور سید نے 19 مارچ کو منعقدہ ویکلی لائیو ڈرا کے دوران جیت کے لیے 6 کے منجملہ 5 نمبرس کو میاچ کیا ۔ 26 سالہ حمید شارجہ میں بائیک میسنجر کا کام کرتا ہے ۔ 37 سالہ سید متحدہ عرب امارات میں ہاسپٹل کلینکل اسسٹنٹ کی حیثیت سے کام کرتا ہے اور یہ دونوں ہمیشہ اس ڈرا میں حصہ لیتے رہے ہیں ۔ دونوں نے رقم جیتنے پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا ۔ ہفتہ واری ڈرا 26 مارچ کو یو اے ای کے وقت کے مطابق رات 9 بجے (ہندوستانی معیاری وقت 10-30 بجے ) لائیو براڈ کاسٹ ہوا ۔۔