سون بھدر: اترپردیش کے سون بھدر ضلع پولیس انتظامیہ نے دو گائے اسمگلروں کی غیرقانونی طور سے حاصل شدہ تقریباً سولہ لاکھ روپے کی جائیداد کو آج قرق کرلیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ امریندر پرساد سنگھ نے اتوار کو بتایا کہ گائے اسمگلروں کے خلاف چلائی جارہی مہم کے ایک حصے کے طور پر گائے اسمگلروں کے ذریعہ حاصل شدہ جائیداد ضبط کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔

اس کے تحت کرما تھانے کی پولیس نے انسداد گائے ذبیحہ ایکٹ و جانوروں پر ظلم ایکٹ کے تحت کون علاقے کے گدھیا کے رہنے والے ارجن کمار گپتا اور رائے پور علاقے کھلیاری کے رہنے والے راج کمار سنگھ کے آٹھ ۔ آٹھ لاکھ روپے مالیت کی دو پک اپ بولیرو گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔