دو لڑکیوں کی ایک ہی لڑکے سے محبت،دونوں گروپ کے 20-25 نوجوانوں میں زبردست لڑائی ،فائرئنگ بھی

3,737

کانپور: 16.ستمبر۔کانپور شہر میں ایک نوجوان کو لے کر دو لڑکیوں کے درمیان بڑا جھگڑا دیکھنے میں آیا۔ ان دونوں نے 20-25 نوجوانوں کے گینگ کو بلایا۔ شہر کے برہ پٹیل چوک پر دونوں گروپوں میں تصادم ہوا۔

اس مار پیٹ میں پتھر بھی پھینکے گئے۔ یہی نہیں اس جھگڑے میں پستول سے بھی فائر کیا گیا تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔ فی الحال پولیس نے دونوں گروپوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

برہ کے علاقے میں 2 لڑکیاں ایک ہی لڑکے سے محبت کرتی ہیں۔ جس کی وجہ سے دونوں لڑکیاں آپس میں لڑ رہی تھیں۔ بدھ کی رات دونوں گرل فرینڈز نے بوائے فرینڈ پر ایک دوسرے کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔

دیر رات دونوں گروپوں کے 20-25 نوجوان کاروں اور بائک کے ساتھ پٹیل چوک پہنچے۔ دونوں گروپوں میں لڑائی ہو گئی۔ 3 کاروں کی توڑ پھوڑ کی گئی۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔ جب تک پولیس موقع پر پہنچی تب تک سب منتشر ہو چکے تھے۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرلیا ہے۔