دو لڑکیوں کیساتھ بائیک پر اسٹنٹ کرنے والا قادری گرفتار

424

ممبئی: ممبئی پولیس نے 24سالہ شخص کو گرفتار کرلیا جس کا دو لڑکیوں کے ساتھ موٹرسیکل پر خطرناک کرتب بازی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔

ملزم فیاض قادری ہسٹری شیٹر ہے اور اس کے خلاف انٹاپ ہل اور وڈالا ٹی ٹی پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج ہیں۔

عہدیدار نے کہا کہ حال ہی میں ملزم کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں وہ اپنی بائیک پر دو لڑکیوں کے ساتھ خطرناک کرتب بازی کررہا ہے۔