دو سال بعد بیرون ملک سے عازمین حج کا پہلا قافلہ مقدس سرزمین مدینہ منورہ پہنچا

سعودی عرب:کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے دو سال بعد مملکت کے باہر سے آنے والے عازمین حج کا پہلا قافلہ انڈونیشیا سے مدینہ منورہ پہنچ گیا ہے جہاں سے وہ مقدس شہر مکہ کا سفر کریں گے۔ سعودی عرب نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ رواں برس جولائی میں ہونے والی مقدس عبادت حج کے لیے مملکت کے اندر اور باہر سے 10 لاکھ لوگوں کو اجازت دے گا جبکہ گزشتہ برس تقریباً 60,000 اور 2020 میں یہ تعداد ایک ہزار سے کم تھی۔