دو حسینائوں نے ایکدوسرے سے شادی کرلی ٗایکساتھ چھٹیاں منانے کاویڈیو بھی شیئر کیا

1,110

بیونس آئرس: مس پورٹوریکو (Miss Puerto Rico) فابیولا ویلنٹائن (Fabiola Valentin) اور مس ارجنٹائن (Miss Argentina) ماریانا وریلا (Mariana Varela) نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ وہ اب شادی شدہ ہیں۔ نوبیاہتا جوڑے نے طویل عرصے تک اپنے رشتے کو خفیہ رکھنے کے بعد سوشیل میڈیا پر باضابطہ اس کا اعلان کردیا ہے۔

حال ہی میں، دونوں نے اپنے اپنے انسٹاگرام ہینڈلز پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کے رشتے، منگنی اور کچھ جذباتی لمحات کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔ دونوں کی شادی 28 اکتوبر کو ہوئی تھی۔ویڈیو میں ماریانا وریلا اور فابیولا ویلنٹائن کو ایک ساتھ چھٹیاں مناتے اور اپنی شاندار شادی کے پروپوزل کی جھلک شیئر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس کلپ میں انہیں سفید لباس میں ملبوس دکھایا گیا ہے جب وہ پورٹو ریکو کے شہر سین جوآن میں میرج بیورو کے اسٹیج پر اپنے یکجا ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے، انہوں نے اس کا کیپشن دیا، ’’اپنے تعلقات کو نجی رکھنے کا فیصلہ کرنے کے بعد ہم نے 28 اکتوبر 2022 کا خاص دن اس راز کو طشت از بام کرنے کے لئے منتخب کیا ہے۔

واریلا اور ویلنٹائن کی ملاقات مس گرینڈ انٹرنیشنل 2020 کے مقابلہ حسن میں ہوئی تھی اور مقابلہ کے اختتام تک وہ اچھے دوست بن گئے تھے۔واریلا نے مس ​​یونیورس 2019 میں ارجنٹائن کی نمائندگی کی تھی جبکہ مس گرینڈ انٹرنیشنل 2020 کے ٹاپ 10 میں دونوں کا نام شامل رہا۔ دونوں نے کئی ماڈلنگ ایجنسیوں کے لئے کام کیا ہے۔