دو بسوں میں تصادم، 14 افراد ہلاک

0 1

قاہرہ:مصر میں منی بس اور کوچ آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 14 افرد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ دھند کے باعث حد نظر میں کمی کے باوجود تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔حادثے کا شکار منی بس اور کوچ قاہرہ سے سیاحتی مقام شرم الشیخ جا رہی تھیں کہ تیز رفتاری اور حدنظر میں کمی کے باعث ایک دوسرے سے ٹکراگئیں۔