دولہے کے چاچا کو کھانے میں مٹر پنیر کا سالن نہیں ملا، شادی کا ماحول میدان جنگ میں تبدیل ٗویڈیو دیکھیں

5,147

باغپت: آپ نے اکثرشادی کی باراتوں میں چاچا اور بھابھی کے غصہ میں آنے کی کہانیاں سنی ہوں گی۔ یہ خاص رشتہ دار اکثر شادیوں میں کسی نہ کسی وجہ سے ناراض ہوجاتے ہیں اور بعض اوقات پوری شادی کا ماحول خراب کردیتے ہیں۔پھر خواہ ناراض ہونے کی وجہ بہت معمولی ہی کیوں نہ ہو جس کی وجہ سے اکثر لوگ اپنی شادیوں میں ان خاص رشتہ داروں کا خاص خیال رکھنے کی پوری کوشش کرتے ہیں تاکہ انہیں شکایت کا موقع نہ ملے۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں شادی کے دوران ہنگامہ ہوہوگیا۔ یہ معمولی وجہ سن کر آپ بھی ہنس پڑیں گے۔ دراصل یہ ویڈیو جو اب وائرل ہورہا ہے، یوپی کے باغپت کا بتایاجارہا ہے۔ اس ویڈیو میں لوگ بری طرح لڑتے نظر آرہے ہیں۔بتایاگیا ہے کہ ایک شادی کے دوران لڑکی کے گھر والوں کی جانب سے مٹر پنیر کا سالن نہ دینے پر دولہے کے چاچا ناراض ہوگئے اور اسی وجہ سے شادی میں ہنگامہ برپا ہوگیا اور شادی کا ماحول میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا۔

یہ لڑائی ایک یا دو لوگوں کے درمیان نہیں ہوئی بلکہ وہاں موجود تمام لڑکیوں اور لڑکوں کے درمیان ہوئی۔ اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارف نے لکھا کہ شادی میں دولہے کے چاچا کو پنیر نہ ملنے کے نتائج دیکھیں۔ یہ معاملہ یوپی کے باغپت کا ہے۔بتایاجارہا ہے کہ ہنگامہ کو روکنے کیلئے پولیس کو بلانا پڑا۔ دونوں اطراف کے کئی لوگوں کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔