دولہے کو سامنے دیکھ کر دلہن کے ہوش اڑ گئے، بولی تم میرے نہیں ہو، پھر ہوئی فائرنگ ، ایک کی موت

1,195

ببھاگلپور:25. نومبر ۔(ایجنسیز)ھاگلپور کے نوگچھیا علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران کافی فائرنگ ہوئی۔ لڑکی کی طرف سے ایک شخص جاں بحق، دو زخمی ہیں۔ لڑکی والوں کا الزام ہے کہ جس لڑکے کی شادی طے ہوئی تھی اس کے بجائے کوئی اور لڑکا شادی کرنے آیا تھا۔ اس وجہ سے لڑکی نے شادی سے انکار کر دیا۔

اس کے بعد دونوں طرف سے کافی لڑائی ہوئی۔ فائرنگ کی گئی۔ پولیس کے پہنچنے پر سب کچھ پرسکون ہو گیا لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ یہ واقعہ رنگرہ سب اسٹیشن کے علاقے سوہاؤدہ گاؤں میں شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا۔ کیلاش یادو کی بیٹی انجلی کماری کی شادی پیر کی رات ہونی تھی۔ یہ بارات رات 9 بجے کھگڑیا کے بنڈیہارا گاؤں پہنچی۔ دولہا کو دیکھ کر لڑکی والوں نے کہا کہ یہ کوئی اور ہے۔ لڑکی نے یہ بھی کہا کہ یہ کوئی اور لڑکا ہے، جس سے شادی طے ہوائی تھی وہ یہ نہیں ہے۔ لڑکا بدل گیا ہے۔

لڑکی نے شادی سے انکار کر دیا۔ باراتیوں کے لوگوں نے گاؤں کے کچھ لوگوں کی مدد لے کر لڑکی کے والد پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ شادی کرنے کا کئلئے کہاگیا۔ اس دوران کیلاش یادو کا بھتیجا شادی نہ ہونے دینے کے حق میں تھا۔ باراتیوں کے حامی اور کیلاش یادو کے بھتیجےان کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا۔

بارات کے حامیوں نے پہلے کیلاش یادو کے بھتیجے کو لاٹھیوں سے مارا۔ اس کے بعد فائرنگ شروع ہو گئی۔ راجو یادو کو دو گولیاں لگیں، اس کی موت ہو گئی۔ اس کے بعد ڈر کے مارے تمام باراتی یہاں سے اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔

گاؤں والوں نے بتایا کہ گاؤں کے سونی لال، مکیش یادو، سوربھ یادو، ہیرالال یادو، رنویر یادو، کوکن یادو سمیت کل نو لوگوں نے راجو کو گولی مار کر قتل کیا ۔ راجو کے بھائی کریلال یادو کی پٹائی کرنے کے بعد متھن یادو نے دونوں کو شدید زخمی کردیا۔