دولہا کرنسی نوٹ نہ گن سکا،دلہن کا شادی سے انکار

1,338

فرخ آباد: اترپردیش کے ضلع فرخ آباد میں ریاضی کی وجہ سے ایک شادی نہ ہوسکی۔ دولہا کرنسی نوٹ گن نہ سکا تو 21 سالہ دلہن نے شادی کرنے سے انکارکردیا۔ شادی کے منترپڑھے جانے کے دوران پجاری کو دولہے کے رویہ پر شک ہوا اور اس نے لڑکی والوں کو یہ بات بتادی۔

دلہن ریٹاسنگھ فوری منڈپ سے چلی گئی۔ دولہے والوں اور دلہن والوں میں بحث وتکرارہوگئی اور پولیس بلالی گئی۔ دلہن والوں کا دعویٰ ہے کہ شادی کے دن تک انہیں یہ نہیں معلوم تھاکہ 23 سالہ دولہا کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے۔

دلہن کے بھائی موہت نے کہاکہ شادیاں عام طور پر بھروسہ میں ہوتی ہیں۔ رشتہ لگانے والا ہمارا قریبی رشتہ دارتھا لہذا ہم نے اس پر بھروسہ کیا اور لڑکے سے ملاقات نہیں کی۔ پجاری نے جب ہمیں لڑکے کے عجیب رویہ کے بارے میں بتایاتو ہم نے اس کا امتحان لینے کا فیصلہ کیا۔

ہم نے اسے 10 روپئے کے 30کرنسی نوٹ گننے کیلئے دئیے جنہیں وہ گن نہیں سکا۔ اس کی اس حالت کاپتہ چلنے پرریٹا نے شادی کرنے سے انکارکردیا