• 425
    Shares

دوحہ (قطر) : دوحہ سے امریکی ریاست شکاگو کے لیے روانہ ہونے والی قطر ایئر ویز کی پرواز نے ہنگامی صورتحال پیدا ہونے پر فرانس میں پیرس کے چارلس ڈی گال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز کیو آر 723 کی دوحا سے روانگی کے بعد فرانس کی فضائی حدود میں ہنگامی صورتحال کے سگنل موصول ہوئے جس پر کنٹرول ٹاور نے طیارے کو فوری طور پر قریبی ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے کی ہدایت کی۔ پائلٹ نے بوئنگ 777 طیارے کو پیرس کی طرف موڑ دیا، یہ طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 13 منٹ پر پیرس کے چارلس ڈی گال ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں