دنیا کے نمبر ون ایئر پورٹ پر شرمناک حرکت کرتے پکڑا گیا ہندوستانی افسر، ہوئی جیل

سنگا پور : سنگاپور کے چانگی ہوائی ڈے پر ایک مسافر کے سامان کا وزن کم بتانے کے لئے رشوت لینے کے جرم میں 37 سالہ ہندوستانی کو 8 ہفتوں کی جیل اور 800 سنگا پور ڈالر کے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے ۔

دی نیو پیپر میں منگل کے روز شائع خبر کے مطابق ہتیش کمار جنوری 2015 میں نومبر 2016 تک یو بی ٹی ایس میں کسٹمر سروس ایسو سی ایٹ کے عہدہ پر کام کرتا تھا ۔ پٹیل کا کام ٹائیگر ایئر کے بورڈنگ گیٹ اور چیک ان کاؤنٹروں پر مسافروں کی مدد کرنا تھا ۔ اس دوران پٹیل نے ہندوستانی شہری گوپال کرشن راجو سے رشوت لی ۔ راجو سنگا پور سے سونا خرید کر اسے چینئی بھیجنے کا کاروبار کرتا تھا ۔

#Singapore #Airport #Indian #Jaisl #UrduNews