ریاض : برطانیہ میں برائٹن شہر کی بلدیہ نے اپنے سیاحتی ترقیاتی منصوبے کی سربراہی کیلئے سعودی طالب عقیل کدسہ کو منتخب کیا ہے۔ عقیل اسکالر شپ پر برطانیہ میں مقیم ہیں۔ یہ فیصلہ سسکس یونیورسٹی میں عقیل کی تحقیق کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔ عقیل پہلے سعودی ہیں جو دنیا کی کسی بھی یونیورسٹی کی تدریسی کمیٹی کے رکن بننے کی اجازت رکھتے ہیں۔عقیل کدسہ نے میڈیا کو بتایا کہ میری تحقیق کا موضوع خرید و فروخت کے شعبہ میں تجارتی مراکز اور سیاحتی مقامات کے مطالعہ اور تجزیہ سے متعلق ہے۔ اس کا مقصد صارف کیلئے مربوط تجربے کے معیارات کا تعین کرنا ہے۔