دنیا پر نئی وبا کا خطرہ! 11 ممالک میں ’منکی پاکس‘ کے 80 معاملوں کی تصدیق

کنشاسا: عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ 11 ممالک میں منکی پاکس کے تقریباً 80 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ادارے نے خبردار کیا گیا ہے کہ کیسز میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ کسی ملک کا نام لیے بغیر مزید 50 مشتبہ کیسز کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اس سے قبل اٹلی، سویڈن، اسپین، پرتگال، امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی، جہاں پہلا یورپی کیس رپورٹ ہوا تھا۔ منکی پوکس وسطی اور مغربی افریقہ کے دور دراز علاقوں میں پائی جانے والی بیماری ہے۔ یہ متعدی بیماری ہے، جس میں انفیکشن کا خطرہ صرف اس وقت رہتا ہے جب کسی متاثرہ مریض سے بہت قریبی رابطہ ہو۔