Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

دنیا میں پہلا جانور کورونا کا شکار، ٹیسٹ مثبت

IMG_20190630_195052.JPG

چین میں کورونا وائرس کی وبا پھوٹنے سے لے کر اب تک یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی جانور میں یہ وائرس مثبت پایا گیا ہے۔ امریکی  شہر نیویارک کے ایک چڑیا گھر میں ٹائیگر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وفاقی حکام نے کہا ہے کہ نیویارک کے برونکس چڑیا گھر میں اتوار کو چیتے بیمار ہوئے۔حکام کا کہنا ہے کہ کسی ٹائیگر کو دنیا میں کورونا وائرس لگنے کا یہ پہلا واقعہ سمجھا جا رہا ہے۔چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق ‘نادیہ‘ نامی چار سالہ ملاین ٹائیگر اور چھ دیگر چیتے بھی بیماری کا شکار ہیں اور یہ سمجھا جا رہا ہے کہ ان کو بیماری چڑیا گھر کے ایک ملازم سے منتقل کی جس میں تاحال کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔ چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 27 مارچ کو پہلے ٹائیگر میں علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں اور جانور اس وقت بہتر حالت میں ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق چڑیا گھر نیویارک میں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر 16 مارچ سے بند ہے۔چڑیا گھر کے چیف ویٹیرینیرین ڈاکٹر پال کیلی نے بتایا کہ ’ہم نے چیتے کا ٹیسٹ کیا اور اس کا مقصد یہ تھا کہ دنیا کو اس بیماری کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔‘چیتے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ نتیجہ مثبت آنے کے بعد وائرس کے جانوروں میں منتقلی کے نئے سوالات اٹھ گئے ہیں۔’نادیا‘ کا کورونا ٹیسٹ کرنے والے امریکہ محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ لائیو سٹاک یا گھریلو جانوروں میں اس وائرس کا تاحال کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔