اگر تو آپ کو بھارت میں بہت زیادہ گرمی کا احساس ہوتا ہے تو آج کل امریکا کی وادی موت (ڈیتھ ویلی) جانے سے گریز کرنا چاہئے۔جی ہاں ریاست کیلیفورنیا کی اس وادی میں گزشتہ دنوں زمین پر اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

کینیڈا میں ہیٹ ویوز، شمال مغری امریکا، شمالی یورپ اور سائبریا میں شدید گرم موسم سے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرناک اثرات کا اندازہ وہتا ہے۔

یو ایس نیشنل ویدر سروس نے سدرن کیلیفورنیا میں واقع وادی موت کے مقام فرنس کریک میں زمین کی تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا۔
10 جولائی کو اس مقام پر 54.4 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارد کیا گیا اور اس کی تصدیق ہوئی تو وہ گزشتہ سال اسی مقام پر بننے والے ریکارڈ کے برابر ہوگا اور گزشتہ سو برسوں میں ریکارڈ کیے جانے والا سب سے زیادہ درجہ حرارت بھی ہوگا۔

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق اگر اس کی تصدیق ہوئی تو یہ جولائی 1913 کے بعد سب سے زیادہ ریکارڈ ہونے والے درجہ حرارت ہوگا۔

اب تک سب سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ جولائی 1913 ڈیتھ ویلی کیلیفورنیا میں 56.7 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا مگر موجودہ دور کے ماہرین موسمیات اس پر شبہات کا اظہار کرتے ہوئے زور دیتے ہیں کہ اس دور کے آلات میں غلطیوں کا امکان بہت زیادہ تھا۔ان کے مطابق جب یہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تو قریبی علاقے اتنے گرم نہیں تھے۔