دنیا بھر میں شاہی شادیوں کے عجیب رنگ ڈھنگ

کسی شاہی خاندان میں شادی صرف 2 افراد اور ان کے خاندانوں کا ملاپ ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک قومی (اور کبھی کبھار بین الاقوامی) دلچسپی کا معاملہ بن جاتا ہے جو کہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بنتا ہے۔ کچھ ممالک میں سفید عروسی لباس روایت ہے جبکہ دیگر شاہی دلہنیں مختلف رنگوں اور کشیدہ کاری سے سجے ملبوسات کا انتخاب کرتی ہیں۔ یہاں ڈان کے توسط سے آپ دنیا کے مختلف ممالک میں 20 شاہی شادیوں میں جوڑے کے ملبوسات کو دیکھ سکتے ہیں۔
شہزادی یوجین
برطانیہ کی شہزادی یوجین کا عروسی لباس پیٹر پیلوٹو اور کرسٹوفر ڈی ووس نے ڈیزائن کیا، اس شہزادی نے روایتی نقاب کے بجائے ہیروں اور زمرد سے مزئین تاج کا انتخاب کیا۔

شہزادی ایاکو موریا
جاپان کی شہزادی ایاکو موریا نے ایک عام شخص سے شادی کے لیے شاہی اعزاز کو چھوڑ دیا، شادی کے موقع پر انہوں نے روایتی جاپانی لباس کا انتخاب کیا جو کہ سرخ طویل لبادہ، چوڑی آستینیں اور بھورے اسکرٹ پر مشتمل تھا۔

میگھن مارکل
برطانیہ کے شہزادے ہیری سے شادی کے لیے میگھن مارکل نے سفید رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا، ان دونوں کی شادی 19 مئی کو ونڈسر کیسل میں ہوئی۔

شہزادی آرینا میکوننین
اس شہزادی نے ایتھوپیا کے شہزادے جوئیل میکونین سے شادی کی اور انہوں نے ایک امریکی ڈیزائنر سے اپنا عروسی لباس تیار کروایا جو کہ سابق امریکی خاتون اول مشیل اوباما کے لباس تیار کرتے ہیں۔

شہزادی چارلی
لگسمبرگ کی شہزادی چارلی نے یورپ کے ایک مشہور ڈیزائنر سے اپنا عروسی لباس تیار کروایا، ان کی شادی ایک جرمن محقق سے 2013 میں ہوئی تھی۔

شہزادی صوفیہ
سوئیڈن کی شہزادی نے ایک جالی دار عروسی لباس کا انتخاب کیا، ان کی شادی سوئیڈن کے شہزادے کارل فلپ سے 2015 میں ہوئی۔

شہزادی چارلین
موناکو کی اس شہزادی نے آرمانی کے گاﺅن کا انتخاب کیا، جس میں سفید رنگ کی ہی کڑھائی کی گئی تھی، ان کی شادی شہزادہ البرٹ دوئم سے 2011 میں ہوئی۔

Dayangku Raabi’atul ‘Adawiyyah Pengiran Haji Bolkiah
برونائی کی شہزادی Dayangku Raabi’atul ‘Adawiyyah Pengiran Haji Bolkiah کی شادی شہزادہ عبدالمالک سے 2015 میں ہوئی، اس موقع پر جوڑے نے برونائی کا روایتی عروسی لباس زیب تن کیا، جو قیمتی پتھروں سے مزئین تھا۔

ایلزبتھ روسبوچ
صحافی ایلزبتھ روسبوچ نے بیلجیئم کے شہزادے ایمیڈو سے 2014 میں روم میں شادی کی۔

کیٹ میڈلٹن
برطانوی شہزادے ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی شادی کو 2 ارب افراد نے ٹی وی پر لائیو دیکھا تھا، اس جوڑے کی شادی 2011 میں ہوئی۔

جیٹسن پیما
بھوٹان کی ملکہ جیٹسن پیما بادشاہ جگما کیسر نامگیال سے شادی سے قبل ایک عام گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں، انہوں نے شادی کے موقع پر بھوٹان کا روایتی رنگارنگ عروسی لباس کا انتخاب کیا۔

شہزادی لیلی سلمیٰ
مراکش کی شہزادی لیلی سلمیٰ پہلے ایک انجنیئر تھی مگر پھر ان کی بادشاہ محمد 4 سے شادی ہوگئی۔

Leave a comment