دنیاکےتیسرے امیرترین شخص اڈانی کادبئی یانیویارک میں خاندانی دفترکھولنے پرغور!

ایشیا کے امیرترین شخص گوتم اڈانی بیرون ملک ایک خاندانی دفترقائم کرنے پرغور کررہے ہیں تاکہ اپنی بڑھتی ہوئی کاروباری سلطنت کا انتظام کیا جا سکے۔

ان کے قریبی ذرائع نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا ہے کہ پورٹس ٹوپاوراڈانی گروپ کے چیئرمین دبئی یا نیویارک میں دفترکھولنا چاہتے ہیں جواڈانی فیملی کے ذاتی فنڈزمیں سرمایہ کاری کرے گا۔

ایک شخص نے بتایا کہ گروپ کے بانی خصوصی خاندانی دفترکے لیے مینیجرز کے ایک مکمل سوٹ حاصل کرنے کے عمل میں ہیں.

بلومبرگ کے ارب پتی انڈیکس کے مطابق اس سال اڈانی کی ذاتی دولت میں 58 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جو دنیا کے امیرترین افراد میں سب سے زیادہ ہے۔

یہ ٹائیکون اور ان کے خاندان کے بڑھتے ہوئے عالمی عزائم کی بھی عکاسی کرتا ہےاوراڈانی گروپ بھارت میں اپنے روایتی گڑھ سے باہراب بیرون ملک بھی کاروبار کو پھیلارہا ہے۔