دل کا دورہ پڑنے کے بعد اعظم خان کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل
نئی دہلی: یوپی کے سابق وزیر اور سماج وادی پارٹی کے رام پور سے رکن اسمبلی اعظم خان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ہے۔
انہیں دل کا دورہ پڑنے کے بعد دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے منگل کے روز انجیو پلاسٹی سرجری انجام دی اور ان کے دل میں اسٹنٹ ڈالا۔
اعظم خان کے قریبی دوستوں کے مطابق دو روز قبل انہیں اچانک پسینہ آیا اور انہیں سانس لینے میں دشواری محسوس ہوئی تھی.