موگا: موگا ضلع کے گاؤں رولی کی رہائشی 60 سالہ بزرگ خاتون کرنل کور عرف منجیت کور ک ی رنجش کی وجہ سے تیز کلہاڑی سے وار کرکے بے دردی سے قتل کر نے والے نوجوان کو پولیس نے قابو کر لیا ۔ مبینہ ملزم پریم سنگھ عرف پریمو ساکن گاؤں رولی کے خلاف مقتول کے بیٹے سکھجیت سنگھ کی شکایت پر تھانہ میہنا کی پولیس نے مبینہ ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔

اس سلسلے میں معلومات دیتے ہوئے تھانہ میہنا کے انچارج کومل پریت سنگھ نے بتایا کہ پریم سنگھ عرف پریمو کی شادی گل کلام کی رہائشی کملجیت کور سے ہوئی تھی جس کا ایک بیٹا ہے۔ اپنی بیوی سے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے گھر میں جھگڑا ہو تا رہتا تھا ، جس کی وجہ سے وہ تنگ آکر تقریبا اڑھائی ماہ قبل اپنے مائیکے گھر چلی گئی تھی۔ مبینہ ملزم اور اس کی اہلیہ کو کئی دفعہ ان کے پڑوس میں رہتی کرنیل کور نے سمجھانے کی کوشش بھی کی ، جس کی وجہ سے پریم سنگھ عرف پریمو اپنے ذہن میں رنجش رکھنے لگا۔

مقتول کے بیٹے سکھجیت سنگھ نے پولیس کو بتایا کہ گذشتہ روز ا س کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وہ اپنے گھر میں موجود تھا ، لہذا مبینہ ملزم پریم سنگھ عرف پریمو کلہاڑی لے کر ہمارے گھر میں داخل ہوا اور اس نے آتے ہی میری ماں کی گردن پر کلہاڑی ماری۔ اور وہ چیخنے لگی اور خون سے لہولہان ہو کر گرگئی ، شور سن کر وہ باہر آگیا تومبینہ ملزم نے اس پر بھی حملہ کیا ، لیکن وہ بچ گیا۔ اس کے بعد ، مبینہ ملزم وہاں سے فرار ہوگیا ، وہ اپنی ماں کو لے کر موگا کے ایک نجی ہسپتال پہنچا ، لیکن اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا تھا ۔
اس نے کہا کہ مبینہ ملزم اپنی بیوی کے مائیکے جانے کے معاملے کو لے کر ا س کی والدہ کو ذمہ دار سمجھتا تھا ، جس کی وجہ سے اس نے یہ واقعہ کو انجام دیا ۔ تھانہ مہنا کے انچارج کومل پریت سنگھ نے بتایا کہ مبینہ ملزم کو قابو کرنے کے بعد ، اسے آج عدالت میں پیش کیا ، عدالت نے اس کا 3 دن کا پولیس ریمانڈ دیا ۔