ممبئی،7جون (یواین آئی)مشہور ومعروف اداکار اور شہنشاہ جذبات دلیپ کمار میں شمال مغربی ممبئی کے کھار علاقہ میں واقع ہندوجااسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کے پرستاروں میں کافی بے چینی پائی جاتی ہےاور ان کی اہلیہ وقتاً فوقتاً ٹوئیٹ کرتی رہتی ہیں اور آج شام ایک تازہ تصویر جاری کی ہے.

مذکورہ تصویر میں سائرہ بانو بھی نظر آرہی ہے،دلیپ کمارنے نیلے رنگ کی قمیض پہن رکھی ہے،لیکن وہ بہت کمزور نظر آرہے ہیں،تصویر پر پیر کی تاریخ اور شام کے سوا پانچ بجے کا وقت تحریر ہے۔