بھارت کے نامور اداکار دلیپ کمار نے اپنی زندگی میں ایک فلم کی ہدایتکاری بھی کی تھی، تاہم وہ فلم کبھی ریلیز ہی نہیں ہوسکی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دلیپ کمار نے جس فلم کی ہدایتکاری کی اس کا نام ’کلنگا‘ تھا۔

اس فلم کو پروڈیوس سیدھاکر بوکڑے کر رہے تھے، فلم 1992 میں بنائی جارہی تھی، تاہم متعدد مرتبہ اس کی تاخیر کے باعث فلم کو بند کرنا پڑا۔مذکورہ فلم میں دلیپ کمار کے ساتھ ساتھ شلپا شروڈکر، راج ببر، راج کرن، میناکشی شیشادری بھی شامل تھیں۔

فلم سے متعلق شلپا شروڈکر نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی، یہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی یادگار تصویر ہے۔خیال رہے کہ بالی ووڈ کے عظیم اداکار دلیپ کمار آج صبح 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔انھیں گزشتہ چند روز سے سانس میں دشواری کا سامنا تھا اور اسی وجہ سے وہ دوسری مرتبہ ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں داخل کروائے گئے تھے۔