ممبئی:دلیپ کمار کی آخری رسومات مکمل ہو گئی ہے اور انھیں لاتعداد نم آنکھوں نے آخری وداعی دیتے ہوئے سپردِ خاک کر دیا۔ دلیپ کمار کو جوہو واقع سانتاکروز قبرستان میں دفن کیا گیا جہاں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

دلیپ کمار کی بیوی سائرہ بانو نے سانتاکروز قبرستان پہنچ کر انھیں آخری بار سلام پیش کیا اور اس موقع پر وہ روتی-بلکتی اور بے حال نظر آئیں۔