بالی ووڈ کے قدآور اداکار دلیپ کمار کی بیوی اور اداکارہ سائرہ بانو مسلسل ٹویٹ کرکے دلیپ کمار کی طبیعت کی جانکاری دے رہی ہیں۔

آج صبح اتوار کو صحت کی وجوہات کے چلتے ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں دلیپ کمار کو داخل کرایا گیا تھا تب بھی سائرہ بانو نے ٹویٹ کرکے دلیپ کمار کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ کرکے ان کے بارے میں جانکاری دی تھی۔

Fake posts

اب سائرہ بانو نے ایک اور ٹویٹ کرکے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہاٹس ایپ پر فارڈ کا یقین نہ کریں، دلیپ صاحب ٹھیک ہیں۔ آپ کی دعاؤں کیلئے تہہ دل سے شکریہ۔ ڈاکٹروں کے مطابق وہ دو تین دن میں گھر واپس آجائیں گے انشااللہ۔

واضح ہو کہ معروف بزرگ اداکار دلیپ کمار کو آج یہاں صبح سانس لینے کی تکلیف کے بعد اسپتال داخل کیا گیا ہے۔اطلاع کے مطابق 98 سالہ شہنشاہ جذبات کہلائے جانے والے اداکار کو شمال مغربی ممبئی کے کھار میں واقع ہندوجا اسپتال میں پہنچایا گیاہے۔دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے دلیپ ک۔ار کے اسپتال میں داخل کرنے کی اطلاع دی ہے۔خاندان کے ایک قریبی دوست آصف فاروقی نے بھی اداکار کی علالت کی تصدیق کی ہے۔انہیں صبح ساڑھے آٹھ بجے اسپتال میں لے جایا گیا ،ہندوجا کا نان کوویڈ19 اسپتال ہے۔اس پہلے بھی گزشتہ ماہ ان کو معمول کی طبی جانچ کے لیے اسپتال میں داخل کیاگیا تھا۔