دلت سماج کے خلاف تبصرہ کے تعلق سے یوراج سنگھ کے خلاف شکایت

8

893565-twitter-2حصار 2جون(یو این آئی)دلت سماج کے خلاف مبینہ تبصرہ کے تعلق سے کرکیٹر یوراج سنگھ کے خلاف معاملہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے شکایت ہانسی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو دی گئی ہے۔
دلت حقوق کارکن اور وکیل رجت کلسن نے بتایا کہ انہوں نے یہ تحریری شکایت دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا میں کل سے وائرل ہورہے ایک ویڈیو میں یوراج کرکیٹر روہت شرما سے بات چیت میں یہ تبصرہ کرتے ہوئے دکھتے ہیں،پولیس سپرنٹنڈنٹ آفس نے شکایت کو آگے کی کارروائی کے لئے سٹی پولیس کو بھیجا ہے۔