نئی دہلی: ہندوستان کی ایک کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس کا عملہ دفتر کے اندر آدھا گھنٹے کے لئے سو سکتا ہے۔ کمپنی نے سونے کے لئے باضابطہ وقت بھی مقرر کر دیا ہے۔ دفتر کے اندر سونے کا موقع کمپنی کے ہر ملازم کو حاصل ہوگا۔آج تک کی رپورٹ کے مطابق، دفتر میں آدھا گھنٹہ سونے کی منفرد پہل ہندوستان کی اسٹارٹ اپ کمپنی ’ویک فٹ سالیوشن‘ نے کی ہے۔ اس منفرد مہم کا آغاز ’ہر روز ملازمین کے لیے 30 منٹ کی جھپکی کا وقفہ‘ کے نام سے کیا گیا ہے۔

کمپنی کا خیال ہے کہ اس سے ان کے ملازمین صحت مند رہیں گے۔ ملازمین کو دوپہر میں 30 منٹ تک پلک جھپکانے کا موقع حاصل ہوگا۔خیال رہے کہ ویک فٹ سالیوشن ایک ’سلیپ سالیوشن‘ یعنی نیند کا مسئلہ حل کرنے والی کمپنی ہے۔ کمپنی نے اپنے ملازمین کے لیے جس پہل کا آغاز کیا ہے وہ اس نے نوعیت سے بھی میل کھاتا ہے۔ویک فٹ سالیوشن نے اپنے ملازمین کو اس اعلان سے متعلق ایک ای میل بھیجی ہے۔ کمپنی کے شریک بانی چیتنیہ رامالنگے گوڈا نے اعلان کیا کہ اب ملازمین دوپہر 2 بجے سے 30 2=بجے کے درمیان مختصر وقفہ کی نیند لے سکتے ہیں۔