نئی دہلی : دہلی ویمن کمیشن نے دہلی پولیس کو ماحولیاتی کارکن دشا روی کی گرفتاری سے متعلق نوٹس جاری کیا ہے ۔کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے کہا کہ “دیشا کو زرعی مظاہروں سے متعلق معاملوں میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دشا کو عدالت میں پیش کرنے سے قبل پسند کا وکیل نہیں دیا گیا، ساتھ ہی کچھ رپورٹ یہ بھی ہیں کہ گرفتاری کے دوران قانونی طریقہ کار کی صحیح طریقے سے پیروی نہیں کی گئی ۔ ہم نے پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں