دس لاکھ حجاج کے لیے حج 2022 کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو گئیں

22

دس لاکھ حجاج کرام حج سیزن 2022 کے لیے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ان تیاریوں میں مختلف شعبوں نے حصہ لیا ہے اب جبکہ مناسک حج کی ادائیگی کا آغاز ہونے جا رہا ہے اس سے پہلے ہی سب شعبوں نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

یہ مملکت سعودیہ کی سعادت ہے کہ اسے حجاج کی خدمت کا موقع میسر ہے۔ گذشتہ روز وزارت حج نے اعلان کر دیا تھا کہ حج سیزن کی تیاریاں الحمد للہ مکمل کر لی گئی ہیں۔

دریں اثنا حج سکیورٹی فورس کی کمانڈ نے بھی تمام تر سکیورٹی انتطامات کے لیے اپنی تیاریاں مکمل ہونے کی اطلاع دی ہے۔ تاکہ حج 2022 کو مکمل طور پر مامون اور محفوظ انداز میں ممکن بنا سکے۔

شعبہ صحت بھی چار ہسپتالوں اور 26 طبی مراکز کے ذریعے منیٰ میں طبی سہولیات کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر چکا ہے۔ ان طبی ضروریات کے لیے 550 بستروں کا اہتمام کیا گیا ہے اور طبی مقاصد کے لیے ٹرانسپورٹ سروس کے طور پر 100 چھوٹی اور 75 بڑی ایمبولیسز اپنی خدمات دینے کے لیے مکمل تیار ہیں۔