دسویں و بارہیوں کے بعد کیا کریں، کیسے حاصل کریں سرکاری نوکریا ں؟ سماجی کارکن مرضیہ پٹھان کی جانب سے ’ کیئریر گائیڈنس کا پروگرا م ، درجنوں اسکول کے سینکڑوں بچوں نے کی شرکت

دسویں و بارہیوں کے بعد کیا کریں، کیسے حاصل کریں سرکاری نوکریاں؟سماجی کارکن مرضیہ پٹھان کی جانب سے ’ کیئریر گائیڈنس کا پروگرا م، درجنوں اسکول کے سیکڑوں بچوں نے کی شرکت
تھانے (آفتاب شیخ)
دسویں بارہویں اور گریجویشنس مکمل ہونے کے بعد کریں ایسا سوال اکثر طلباءاور انکے والدین کے ذہین میں پیدا ہوتا ہے اور نامعلومات کی بنائ پربچوں کا ایسے مضامین میں داخلہ یا کام میں لگ جاتےہیں جو انکے مزاج کے خلاف تھا ان مسائل کو دیکھتے ہوئے ممبرا ٹی ایم سی کے اپوزیشن لیڈر اشرف پٹھان(شانو) کی دخترو سماجی کارکن مرضیہ پٹھان نے یہاں ایک ’ کیرئیر گائیڈنس‘ پرگرام منعقد کیا جس کا نام ہی تھا ۔ دسویں بارہیوں کے بعد کیا کریں؟
ممبر اکے ڈائمنڈ ہال میں منعقد وقت کی اس پروگرام میں شہر بھر کی درجنوں اسکولوں کے سیکڑوں طلباءنے شرکت کی جب کہ بیشتر بچوں کے ہمراہ انکے والدین بھی آئے ہوئے تھے۔ اس میں دسویں کے علاوہ گریجویشن کے طلبہ بھی شامل ہوئے تھے۔ اس سلسلہ میں مرضیہ پٹھان نے بتایا کہ ہمارے شہر کا دسویں و بارہویں کا رزلٹ گذشتہ کچھ برسوں سے کافی اچھا آرہا ہے کئی سارے بچے 9 فیصدسے زائد آرہے ہیں لیکن آگے چل کر یہ طلبا کہاں چلے جاتے ہیں وہ اپنی پڑھائی کیوں مکمل نہیں کر پاتے ہیں کس مضامین میں ایڈمیشن لے رہے ہیں اس پر کوئی پرسان حال نہیں ہوتا ہم صرف دسویں بارہیوں کے رزلٹ کی مبارکباد دیکر دوبارہ ان سے رابطہ نہیں کرتے جس کے بعد ہوتا یہ ہے کہ وہی طالبعلم جس پر معمولی سی محنت کی گئی ہوتی تو وہ آگے چل کر آئی ایس ، آئی پی ایس وغیرہ بن سکتا تھا وہ کسی معمولی سی تنخواہ پر کہیں کام کر رہا ہوتا ہے یہاں کسی ایسے مضامین میں کورس کر رہا ہوتا ہے جس کا اسے کرنے کا دل نہیں تھا ۔ اس لئے ایسے طلباءکی رہنمائی ضروری ہے ۔ مرضیہ شانو پٹھان نے بتایا کہ ہم نے جب آج یہاں پروگرام منعقد کیا تو دیکھا کہ ایسے کئی سارے بچے تھے جنکے ذہن میں کئی سارے شکوک و شبہات تھے جس کو لیکر والدین بھی فکر مند تھے اور طالبعلم بھی ہم نے انکے شبہات دور کئے اور ان کی یہاں آئے ہوئے ایکسپرٹرس م نے سوالات کے جوابات دیئے انکی رہنمائی کی ۔