اورنگ آباد(نامہ نگار ): ہیپی ٹو ہیلپ فاونڈیشن نے کورونا کے تناظر میں لاک ڈاؤن کے دوران دسویں جماعت کے امتحانات دینے والے تمام طلبہ کی امتحانی فیس واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ، تعلیمی سال 2020-2021 کا کلاس دہم کے امتحانات منسوخ کردیے ہیں۔ فی الحال، ریاستی حکومت نے روک لگادی ہے چین کے تحت نئی نظر ثانی شدہ اور سخت ضابطوں کا اعلان کیا ہے کیونکہ ریاست میں کورونا وائرس کا ااثر کم نہیں ہورہا ہے۔

ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے بانی وصدر اور میعار ایسوسی ایشن کے مراٹھواڑہ کے صدر شیخ عبدالرحیم سر، اور ان کے ساتھی شفیق پٹھان سر، قانونی مشیر ایڈووکیٹ عرفان خان، شیخ شبیر نے مکتوب روانہ کرکے اپنے مانگ کو پیش کیا مہاراشٹر ریاست کی وزیر تعلیم محترمہ ورشا تائی گائکواڈ اور محترم صدر/ سیکریٹری پرکشا منڈل پونے سے ریاست کے تمام طلباء کی امتحان منسوخ ہونے کی وجہ سے طلبہ بھری ہی امتحان کی فیس واپس کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے