درپن دن کے موقع پرا توارہ پولس اسٹیشن میں صحافیوں کا استقبال

62

ناندیڑ:6 ۔جنوری (ورق تاز ہ نیوز)ہر سال 6 جنوری کو مہاراشٹرمیں مراٹھی صحافت کے پہلے صحافی بال شاستری جامبھرونکر کی جینتی کے موقع پر درپن دن یعنی یوم صحافت کاانعقاد کیا جاتا ہے۔ انکی ادارت میں ہفتہ روزہ درپن اخبار مراٹھی زبان میں شروع کیاگیاتھا ۔اس ضمن میں سرکاری سطح پرصحافیوں کیلئے مختلف پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں ۔

آج دن کے پیش نظر آج قدیم شہرکے اتوارہ پولس اسٹیشن کے پی آئی بھگوان راو دھبڑگے نے انکے چیمبر میں صحافیوں کو مدعو کرکے انکا گلاب کاپھول دے کر خیر مقدم کیااور ایک ڈائری و قلم دیا۔آج شام پانچ بجے منعقدہ اس تقریب کی صدارت مائناریٹی میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر الطاف ثانی نے کی۔ابتداءمیں پی آئی دھبڑگے نے اظہار خیال کرتے ہوئے صحافیوں کو درپن دن کی مبارکباد پیش کی ۔

اس موقع پر مراٹھی ‘ اردو ‘ ہندی اخبارکے مدیران اور و الیکٹرانک میڈیا کے ذمہ داران کاخیر مقدم کرکے انھیں مبارکباد پیش کی گئی۔

اس موقع پرصحافیوں میں منوہرے سر‘ منڈلے ‘ نقی شاداب ‘شیخ یحیٰ ‘ ناصر ثانی ‘ سید منیرمحمد خلیل الدین‘حیدرعلی ‘ مبین کامرانی ‘ محمدعقیل ‘ عمران خان ‘فیروز خان ‘ویکاس گجبھارے ‘ کے علاوہ دیگر صحافی موجود تھے۔