ریاض : سعودی عرب کے علاقے عسیر میں بنفشی رنگ اپنی شاندار خوبصورتی کے ساتھ ایک بار پھر واپس آگیا اور وہ سڑکیں پینٹنگز میں تبدیل ہو گئی ہیں۔سعودی عرب کے علاقوں عسیر اور ابھا ’جیکا رانڈا‘ کے نام سے ایک درخت مشہور ہے جو اپنی خوبصورتی کی بہ دولت ’درختوں کی ملکہ حسن‘ کہلاتا ہے۔ان علاقوں میں حسب روایت رمضان المبارک کے دوران افطار کے دستر خوان بچھائے جاتے ہیں۔سوشل میڈیا پر جیکا رانڈا کے سائے میں بچھے افطار دستر خوانوں کی تصاویر شائع کی گئی ہیں۔ اس درخت پراپریل میں پھول کھلتے ہیں اور گرمیوں کے آغاز تک کھلتے رہتے ہیں۔عسیر میں اس درخت کی بہت سی تصویریں شائع کی گئی ہیں اور روزہ داروں کو بنفشی رنگ کے درختوں کے سائے میں افطاری کے وقت کے انتظار میں دیکھا جا سکتا ہے۔